وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کے54ممالک ہیں اورپاکستان کو اس میں نمائندگی ملی ہے ، وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے فورم میں اپنا کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور مسقبل میں بہتر سے بہتر طریقے سے اپنا کردار ادا کرے گا۔ منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دولت مشترکہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے ۔ وزیر خارجہ اجلاس میں پاکستان کو دیئے گئے اہداف پر پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ پیش کر یں گے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوئے ۔ روانگی سے قبل میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ دولت مشترکہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ اس اہم موقع پر دولت مشترکہ اجلاس میں شریک وزراءخارجہ سے بھی ملاقاتیں ہونگی جس میں پاکستان کے حالیہ ملکی و عالمی سطح کے اقدامات سے گفتگو ہوگی ۔دولت مشترکہ کے54ممالک ہیں اورپاکستان کو اس میں نمائندگی ملی ہے ، وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے فورم میں اپنا کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے اور مسقبل میں بہتر سے بہتر طریقے سے اپنا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ اجلاس میں پاکستان کے اہداف کے حوالے سے اقدامات کی رپورٹ بھی پیش کریں گے اور اجلاس میں ممالک کے پاکستان کی جانب سے لئے گئے فیصلوں پر اعتماد بڑھائیں گے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38