اینڈی مرے اور سرینا ولیمز ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز میں آج ایکشن میں نظر آئینگے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر )برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے اور ان کی امریکن جوڑی دار سرینا ولیمز سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز دوسرے رائونڈ میں (آج) منگل کو ایکشن میں نظر آئینگے۔اس سے قبل ایونٹ میں اینڈی مرے اور ان کی جوڑی دار سرینا ولیمز نے مکسڈ ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں جرمن کھلاڑی اینڈرس مائز اور ان کی چلین جوڑی دار ایلکسا گوراچی کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔