سی ڈی اے بورڈ نے کاروباری مراکز بلڈنگ پیرا میٹرز تبدیل کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد ( وقائع نگار) سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد کے کاروباری مراکز کے لیے بلڈنگ پیرامیٹرز تبدیل کرنے کی اصولی طورپر منظوری دے دی ہے نئی ترامیم کے تحت بلیوایر یا اور کلاس تھری شاپنگ سینٹرز میںنئے پلاٹس کے فلور ایریا کو بڑھا دیا گیا ہے ۔ سی ڈی اے بورڈ نے راولپنڈی میں واقع ادارے کی ملکیت 508کینال اراضی فیڈرل ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کو وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے لیے ایکوزیشن ریٹ پر دینے کے کیبنٹ کے فیصلے کی توثیق کردی ہے بورڈ نے سیکٹر آئی نائن کے ماسٹر پلان کو تبدیل کرکہ سیکٹر میں نئے کمرشل ایریا کریٹ کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد ، ممبر اسٹیٹ ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ، ممبر اسٹیٹ ، ممبر فنانس اور دیگر حکام نے شرکت کی بورڈ نے شعبہ بی سی ایس کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف کاروباری مراکز میں نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کے لیے اپنے بلڈنگ پیرا میٹرز کو تبدیل کرنے کے حوالے سے سمری پیش کی بی سی ایس کی تجویز کردہ ترامیم کے مطابق بلیوایریا میں تین سو گز پلاٹ کے لیے گراونڈ پلس آٹھ ، تین ہزار سے پانچ ہزا ر گز کے پلاٹس کے لیے فلورایریا بڑھا کر گراونڈ پلس دس منزل کردیا گیا ہے تجویز میں مختلف سیکٹرز کے اندر کلاس تھری شاپنگ سینٹرز میں واقع ایک ہزار گز کے پلاٹس کے لیے گرانڈ پلس سکس کی اجازت دے دی گئی ہے پہلے ان مراکز میں گرانڈ پلس ون کی اجازت موجود تھی بورڈ نے شعبہ پلاننگ و ڈیزائن کی پیش کردہ اس سمری کی اصولی طورپر منظور ی دیتے ہوئے متعلقہ شعبے کو ان مراکز میں ممکنہ طورپر پیدا ہونے والے پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی طلب کرلی ہیں بورڈ اجلا س میں سی ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ نے چکلالہ میں عسکر ی سکیم سکس راولپنڈی کے میں سی ڈی ے کی ملکیتی 508کنال اراضی فیڈرل ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کو الاٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔