اسلام آباد میں تین ٹریفک حادثات ، تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے)اسلام آباد میں تین ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیاتھانہ کھنہ کو منظور علی نے بتایا کہ سوہان میں میرا کزن محمد فاروق موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جسے کوسٹر نمبرBN - 760 نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا تھانہ کورال کو محمد صلاح الدین نے بتایا کہ ایکسپریس ہائی وے مدعی کا بھائی محمد عرفان روڈ کراس کررہا تھا جسے نامعلوم گاڑی کے ڈرائیور نے ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیاتھانہ آبپارہ کو اے ایس آئی عابدمحمود نے بتایا کہ فیصل ایونیو پرکرولا کار نمبر EF - 032 کے ڈرائیور سمیر احمد نے دو موٹر سائیکل سواروں عبدالرحمٰن اور اسد اقبال کو ٹکر ماردی جس سے عبدالرحمٰن جاں بحق ہوگیا جبکہ اسد اقبال شدید زخمی ہوا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔