چینی باشندہ اے ایس ایف کی جانب سے تلاشی لینے پر سیخ پا ہوگیا
زی جنگ نے ا ہلکاروں سے جھگڑا شروع کر دیا پولیس کے حوالے کردیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر چینی باشندہ اے ایس ایف کی جانب سے سرچنگ کے دوران سیخ پا ہوگیا اور اہلکاروں سے جھگڑا شروع کردیا جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا چینی باشندہ زی جنگ جو اسلام آباد سے کراچی روانگی کیلئے پہنچا تو اے ایس ایف نے سرچنگ کی اس دوران وہ تلملا گیا اور جھگڑا کرنے لگا جسے نیو ائرپورٹ پر پولیس چوکی کے حوالے کردیا گیا ۔