باڑہ مارکیٹ میں سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے عملے کا آپریشن
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) باڑہ مارکیٹ میں سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے عملے کے آپریشن کے موقع پر ریڑھی اور ٹھیا بانوں نے مارکیٹ کے اندر دکانوں پر دھاوا بول دیا اور کہا کہ تم لوگ ہمارے خلاف بلدیہ کو درخواستیںدیتے ہو کہ تجاوزات ہٹائے جائیں اگر بلدیہ والے ہمارا سامان اٹھائیں گے اور ہم کاروبار نہیں کر سکیں گے تو باڑہ میں دکاندار وں کو بھی ہم کاروبار نہیں کرنے دیں گے اس دوران بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہوگئی پولیس انتظامیہ کے افسران پہنچ گئے باڑہ مارکیٹ کے تاجروں نے اپنی دکانوں پر حملہ آور ہونے والوں کے خلاف سخت احتجاج کیا جس کی وجہ سے لیاقت روڈ ، اقبال روڈ ، کشمیری بازار اور راجہ بازار کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگئی انتظامیہ اور پولیس کے افسران نے باڑہ کے تاجروں سے میٹنگ کی اور انہیں کاروبار کیلئے تحفظ کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جو لوگ مارکیٹ میں جا کردکانوں میں حملہ آور ہوئے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔