وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اہم بین الاوزارتی اجلاس
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اہم بین الاوزارتی اجلاس منعقد ہوا ۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سفارتکاری کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ ،وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سمیت مختلف وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔