فیشن انڈسٹری کو مراعات دیکر روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں: ثنا ظفر
لاہور (پ ر) فیشن ڈیزائنر ثنا ظفر نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری کو مراعات دیکر حکومت برآمدات میں اضافہ اور روزگار سے لاکھوں مواقع پیدا کر سکتی ہے بنگلہ دیش سے فیشن ڈیزائنر کو مراعات دیکر برآمدات میں اربوں ڈالر اضافہ کیا ہے پاکستان کی فیشن انڈسٹری اور نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے حکومت اس ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھائے فیشن انڈسٹری دینا کی چند بڑی صنعتوں میں شامل ہے حکومت نوجوانوں کی سرپرستی کرے اور اس صنعت سے منسلک لوگوں کو آسان شرائط پر قرض دیئے جائیں ملک میں رروایتی تعلیم کے ساتھ ہنر مندی کا فروغ انتہائی ضروری ہے فیشن انڈسٹری میں روزگاری کے موقع پیدا کرنے کی بہت زیادہ گنجائش ہے پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔