درباروں اور مساجد کے گرد گندے پانی کے جوہڑ وں کا خاتمہ کیا جائے :سعید الحسن شاہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)صو بائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ تمام درباروں اور مساجد اور اس کے گرد و جوار میں موجود گندے پانی کے جوہڑ وں اور نکاسی آب کی روانی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ بارشوں کے پانی سے کسی بھی مقام پر ڈینگی کی افزائش نہ ہونے پائے۔اس سلسلہ میںفوری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ا س سلسلے میںتمام افسران کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی،تاکہ دروغ گوئی،غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے۔ جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔