فیروزوالہ:اشیا وخوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
فیروزوالہ (نامہ نگار )تحصیل فیروزوالہ، مریدکے ، شرقپور اور ضلع بھر میں مہنگائی نے غریب عوام کی چیخیں نکال دیں رو زمرہ اشیا وخوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں انتظامیہ بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بے بس ہو کر رہ گئی کوئی دکاندارسرکاری ریٹ لسٹ پر کوئی چیز فروخت نہیں کر رہا بلکہ دکاندار اپنی مرضی کے نرخوں پر اشیا فروخت کر رہے ہیں چینی ، گھی ، دالیں ، سبزیاں اور فروٹ کے نرخ نامے انتظامیہ کے کچھ اور ہوتے ہیں دکاندار اپنی ریٹ لسٹیں بنا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں حکومتی دعوے ایک معمہ بن چکا ہے جبکہ انتظامیہ دفتروں میں بیٹھ کر فرضی کارروائیاں کرنے میں لگی رہتی ہے شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکریٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔