حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پروا نہیں:نعیم الحق
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہناہے کہ حکومت کو اپوزیشن کیاحتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ اچھا کردار ادا کررہے ہیں اور نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوانین کے تحت احتجاج کرتی ہے تو اس کی مخالفت نہیں کریں گے ۔