جاپان میں 5 سال میں پہلی مرتبہ کمپیوٹروں کی فروخت میں اضافہ
ٹوکیو(آن لائن)جاپان میں ذاتی کمپیوٹروں کی فروخت کے رجحان میں 5 سال میں پہلی مرتبہ مالی سال 2018 میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی جزوی وجہ حکومت کی جانب سے کام کرنے کے طریقہ کار میں اصلاحات ہے۔ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹروں کی فروخت میں 3.9 فیصد جبکہ لیپ ٹاپس کی فروخت میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔