بھارت کتنے برہان وانی‘ کتنے نوجوان شہید کریگا: مشعل ملک
اسلام آباد (این این آئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے کہاہے کہ ہندوستان کتنے برہان وانی شہید کرے گا کتنے نوجوانوںکو شہید کریگا۔پیر کو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہاکہ دنیا کو پیغام دنیا چاہتی ہوں ،ہندوستان کتنے برہان وانی شہید کریگا، کتنے نوجوانوںکو شہید کریگا۔ انہوںنے کہاکہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیر آزاد ہو گا۔انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نظریہ ختم نہیں کر سکا۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کا جذبہ مزید بڑھا ہے، ایک دن ہماری قربانیان رنگ لائیں گی۔