پاکستان کی مسلح افواج دیامیر بھاشا اور مہمد ڈیم فنڈ میں حصہ ڈال رہی ہے: میجر جنر ل آصف غفور
راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کل دوپہر 2بجے پریس کانفرنس کریں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنر ل آصف غفور کل دوپہر دو بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جہاں وہ فوجی جوانوں کی الیکشن ڈیوٹی سے متعلق آگا کریں گے۔
راولپنڈی : چیف جسٹس کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کیلئے عوام سے عطیات دینے کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد پاکستانیوں نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا تھا تاہم اب پاک فوج بھی میدان میں آ گئی ہے اور ڈیموں کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا اعلان کر دیاہے.
ڈی جی آئی ایس پی آ رکا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج دیامیر بھاشا اور مہمد ڈیم فنڈ میں حصہ ڈال رہی ہے ، پاک فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے افسر اپنی دو دن کی جبکہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ اس قومی فریضے کیلئے فنڈ میں جمع کروائیں گے‘ڈی جی آئی ایس پی آ رکا یہ بیان سامنے آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی مسلح افواج کے اس بیان کو خوب سراہا۔