پاکستان اسٹاک ایکسچینج:100 انڈیکس 1010 پوائنٹس کی کمی کے بعد رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا

Jul 09, 2018 | 13:50

ویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید ترین مندی کا شکار ہو گئی ،ہنڈرڈ انڈیکس 1010 پوائنٹس کی کمی کے بعد رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید ترین مندی دیکھی گئی ہے جس سے سرمایہ کار بھی پریشانی کا شکار ہیں۔کاروبار کے پہلے روز ہی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس گرگیا اور پہلے سیشن میں رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔ہنڈرڈ انڈیکس میں 1010 پوائنٹس کی کمی دیکھی ہوئی اور کاروبار کے دوران انڈیکس 39 ہزار 265 پر ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں