سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے ہیں جنہوں نے اپنے حامیوں کو تشدد پر اکسا کر لندن میں نواز شریف کے گھر پر حملہ کرایا ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کیا انہوں نے کہا کہ لندن میں پی ٹی آئی کے غنڈوں کا نواز شریف کے گھر پر حملہ شرمناک اقدام ہے سیاست ایسے تشدد والے اقدامات کی اجازت نہیں دیتی لیکن عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنے حامیوں کو تشدد پر اتارا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024