جاپان میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکہونے والے افراد کی تعداد 100 جب کہ بے گھر افراد کی تعداد 20 لاکھ سے زائد
ہوگئی ، حکومت نے 40 لاکھ افراد کو گھروں سے نقل مکانی کی وارننگ جاریکردی۔جاپانی حکام کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں
ہونے والی جاپانی تاریخ کی سبسے خطرناک بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا، پورے پورے علاقے ڈوبگئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں،سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔مختلف شہروں میں تباہیسے نمٹنے کے لیے تمام سیکیورٹی فورسز سمیت حکومت نے فوج کو بھی طلب کیا ہوا ہےجو ڈوبے ہوئے علاقوں سے کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کررہی ہے۔جاپانی میڈیا کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوچکیہے، متاثرہ علاقوں کے 20 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر جاچکے ہیں،کئی افراد زخمی ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے ور 50 سے زائد افراد تاحال لاپتاہیں جن کی تلاش جاری ہے۔جاپانی ادارے جاپانیز پبلک براڈ کاسٹر کے مطابقشہراواجیما میں رات پانچ بجے سے سات بجے محض دو گھنٹے کے درمیان 364 ملی میٹریعنی ساڑھے 14 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح ایک اور شہر سوکومو میں دوگھنٹے کے دوران 263 ملی میٹر(ساڑھے 10 انچ) بارش ہوئی۔حکومت کے مطابق بارشوںکے ایک نئے سلسلے کی پیش گوئی کی گئی جس کے باعث مغربی اور مشرقی علاقوں کےچالیس لاکھ افراد کو ان علاقوں سے نقل مکانی کی وارننگ جاری کردی گئی ۔ وارننگمیں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والوں کو طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگاور سیلابی ریلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس لیے وہ یہاں سے کہیں اور کوچکرجائیں۔وزیر اعظم شنزو ابینے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ54 ہزار سے زائد امدادی و سیکیورٹی اہلکار سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروفہیں.