عوامی سزایافتہ مجرم سیاسی شہید نہیں بن سکتا:حامدرضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عدالت سے سزا یافتہ مجرم سیاسی شہید نہیں بن سکتا۔ قومی دولت لوٹنے والے مظلوم نہیں ظالم ہیں۔ جنرل ضیا کی پیداوار شریف برادران اپنی دولت بچانے کے لئے سول بالادستی کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔ قوم 25 جولائی کو پاک فوج اور عدلیہ کے مخالفین کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کر دے گی۔ محب وطن ووٹرز مودی کے یاروں اور ان کے وفاداروں سے نفرت کرتے ہیں۔ امریکہ اور بھارت نواز شریف کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے انتخابی مہم کے دوران این اے 110 میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔