بھارت، امریکہ اور جاپان کی بحری مشقوں سے کوئی پریشانی نہیں : چین
بیجنگ (آئی ین پی) چین نے کہا ہے کہ بھارتی بحریہ کی مشقوں مالا بار سے کوئی پریشانی نہیں ہے ، بھارت ، امریکہ اور جاپان کی یہ مشترکہ مشقیں آئندہ ہفتے بحرہند میں ہوں گی ، ہمیں متعلقہ ممالک کے درمیان معمول کے دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہی ہے۔اس بات کی اہمیت اس لئے ہے کہ مالا بار مشقوں میں آبدوز شکن مشقیں بھی شامل ہیں۔ چین ان دنوں میں بحرہند کے علاقے میں اپنی آبدوز بھیجتا رہا ہے۔ہمیں توقع ہے کہ اس قسم کے تعلقات اور تعاون براہ راست کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ اس مالا بار مشقوں کا دائرہ کار بہت وسیع ہے ۔