اسلام آباد (خبر نگار) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے ارکان سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے کو پارلیمنٹ ہاس ملاقاتیں کیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ملکی ترقی، پالیسی سازی اور معاشی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا کہ "سول سوسائٹی، میڈیا اور پارلیمان کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ معاشرے کو پالیسی سازی کے عمل میں شریک رکھنے میں میڈیا اور سول سوسائٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔
ارکان اسمبلی، سینیٹرز، سول سوسائٹی کے نمائندوں کی ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے ملاقات
Jan 09, 2025