سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا ہے کہ عمرڈار کو بازیاب کروالیا گیا ہے اور وہ اس وقت تھانہ کینٹ میں زیرحراست ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمرڈار کے مبینہ اغواء کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کیس پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے جسٹس باقر نجفی کی عدالت میں بیان دیا کہ عمرڈار کو بازیاب کرالیا گیا ہے اور انہیں سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ عمر ڈار پر 2 ایف آئی آر درج ہیں اور وہ تھانہ کینٹ میں زیرحراست ہیں۔