وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد، امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی ،وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کے لئے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی گئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ میں سانحہ مچھ شہداءکی تدفین کی گئی ، وزیر اعظم مچھ شہدا کی تدفین کے بعد کوئٹہ پہنچے ،وزیراعظم عمران خان نور خان ائیر بیس سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم عمران خان کوئٹہ آمد کے بعد وزیراعلی سیکرٹریٹ پہنچے جہاں پولیس دستے نے انہیں سلامی پیش کی اس سے قبل وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی، اس کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعلی سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سانحہ مچھ اور صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی ،وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ،وفاقی وزرا شیخ رشید احمد، سید علی زیدی، علی امین گنڈاپور، معاون خصوصی سید ذولفقار عباس بخاری، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وزیر داخلہ ضیا لانگو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی، ائی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر اور اعلی سول و عسکری حکام شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر اعظم نے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے صوبائی انتظامیہ کو اہم ہدایات دیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024