گورنر ہاؤس پشاور میں ہفتہ کے روز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی حلف برداری کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جسٹس قیصر رشید خان نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے جسٹس قیصر رشید خان سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان کے عہدہ کا حلف لیا۔حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان،صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، قلند ر لودھی،سلطان محمدخان، مشیر اطلاعات واعلی تعلیم کامران بنگش، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثنا ء اللہ عباسی،پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر محمدادریس خان، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلی شہاب علی شاہ، پشاور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان اور وکلا سمیت دیگر شریک ہوئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38