جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ جاپان کے ساحل پر شدید برفباری اور طوفان جاری ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات کے حکام نے بحیرہ جاپان کے ساحل پر شدید برفباری جاری رہنے اور بعض علاقوں میں تیزی سے برف جمع ہونے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ حکام نے ملک کے شمالی حصے میں تند و تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جاپانی جزائر کے اوپر ہوا کے کم دباو کے باعث بحیرہ جاپان کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمے کے حکام نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں، خاص کر ہوکوریکو اور دیگر میں شدید برفباری ہو رہی ہے۔ تاکااوکا شہر میں گزشتہ12 گھنٹوں کے دوران 59 سینٹی میٹر اور تویاما شہر میں 48 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے متاثرہ علاقوں میں رہنے والوں کو طوفانوں، اور بلند لہریں اٹھنے کے ساتھ ساتھ ذرائع نقل و حمل میں خلل پیدا ہونے کے امکان سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برف کے تودےگرنے سے بجلی منقطع ہونے، درخت اکھڑنے اور برف ہٹانے کے دوران حادثات رونما ہونے کے امکان ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38