کراچی سائیٹ ایریا ہارون آباد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ،رینجرز نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریامیں فیکٹری میں آگ لگ گئی،آگ سائٹ ایریا فیکٹری کی 3منزلہ عمارت میں لگی ،فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہے ۔فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا جبکہ حکام کا کہنا تھا کہ شہر بھر سے فائر ٹینڈر کو طلب کر لیا گیا،آگ انتہائی شدید ہے،اطراف کے گودام اور فیکٹریوں کو خالی کر الیا گیا جبکہ عقب میں موجود پٹرول پمپ بھی بند کروا دیا گیا،فیکٹری میں بڑی مقدار میں کیمیکل اور تھنرموجود ہے اور متاثرہ فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کے اندر لوگ پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص جھلس کرزخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38