بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 نوزائیدہ بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے ،7بچوں کو بچالیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ضلع بھنڈارا کے ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال کے سک نیو بارن کیئر یونٹ میں موجود 10 نوزائیدہ بچے ہلاک ہوئے۔ ڈیوٹی پر موجود نرس وارڈ میں آگ لگنے کے بعد وہاں موجود 17 نو زائیدہ بچوں میں سے صرف 7 کو ہی بچاسکی۔
ہسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس پر ہسپتال کے حکام اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی مدد سے قابو پایا گیا۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں ہسپتالوں میں آگ لگنے کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں ، گذشتہ سال ستمبر میں ریاست کے مغربی علاقے میں ایک ہسپتال میں آگ لگ گئی تھی، اس وقت وہاں 400 سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض موجود تھے ۔