حکمرانوں کو سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونیوالوں کا کوئی دکھ نہیں : جاوید لطیف
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ عوام کو کسی قسم کا کوئی تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا سانحہ مچھ پر ہر مسلمان کا دل دکھ کا اظہار کر رہا ہے بعض عناصر اسے ایک مخصوص فرقے سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کا کوئی دکھ نہیں ہے حکومت ان کو پیسے دے کر دکھ بھولنے کا درس دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پارک چوک میں سانحہ مچھ کے غم میں لگائے جانے والے احتجاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس مو قع پر سید بابر شاہ ،سید واجد بخاری ،میاں رفاقت علی ،اعظم بٹ ،مقصود رضا شاہ ،ملک پرویز اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔