خواتین کو تحفظ کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے:اعجاز عالم آگسٹن
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) صوبائی وزیراء اعجاز عالم آگسٹن اور میاں خالد محمود نے محنت کش گلزار مسیح کی 18 سالہ بیٹی کومل مسیح کیساتھ اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری پر شیخوپورہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری سے اب متاثرہ خاندان کو بروقت انصاف ملنے میں بڑی مد د ملے گی شیخوپورہ پولیس نے دن رات کام کیا اس پر حکومت پنجاب ان کیلئے خصوصی انعامات اور ترقیوں کیلئے آئی جی پنجا ب پولیس کو سفارشات بھجوائے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی پی او آفس میں صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر وومن پروٹیکشن چیئرپرسن فاطمہ زاہد چدھڑ ، جمیلہ یونس ودیگربھی ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزراء نے کہاکہ پنجاب حکومت امن وامان کی بحالی ، عوام کی جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ ،قانون کی بالادستی اقدامات اٹھارہی ہے خواتین کیساتھ زیادتی ،تشدد کے واقعات کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کیلئے بھی حکومت پنجاب نے جو وومن پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی ہے اس سے بھی ان واقعات میں یقینی کمی ہوگی خواتین کو ہر ممکنہ تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی ۔