سانحہ مچھ حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے: اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں اسلام آباد میں نوجوان اسامہ پولیس گردی کی نظر ہوا اور اب مچھ میںہزارہ کمیونٹی کے کان کنوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا سابق اور موجودہ حکمرانوں کی حاکمیت پر سوالیہ نشان ہے کیا یہی فلاحی ریاست اور ریاست مدینہ ہے۔ اختر ڈار نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کو نا عاقبت اندیش سابق اور موجودہ حکمرانوں سے خیر کی امید نہیں رکھنی چاہئے ۔