حکمران داد رسی کی بجائے سانحہ مچھ پر بھی سیاست کررہے ہیں: عارف سندھیلہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ نہایت افسوس ناک ہے جس میںنہتے بے قصور معصوم افراد کی جان لی گئی حکمران داد رسی کی بجائے اس سانحہ پر بھی سیاست کررہے ہیں خود وزیر اعظم متاثرین کے ہاں جاکر انکا دکھ بانٹنے کو تیار نہیں جس سے نااہل حکمرانوں کی عوام دشمنی اور بیزاری واضح ہورہی ہے، انسانی جانوں کے ضیاع کے المیہ کو بھی خاطر میں نہ لانا ناقابل فراموش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ سانحہ مچھ کے متاثرین حصول انصاف اور داد رسی کی دھائیاں دے رہے ہیں مگر حکمران وقت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی اور احتجاج کے باوجود عمران خان نے شہداء کے دکھ میں شریک ہونا پسند نہیں کیا۔