گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ساتھ تصاویر پر وضاحت دے دی۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک صحافی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے متعلق سوال پوچھا کہ آپ کی بھی حریم شاہ کے ساتھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ کیا حریم شاہ نے بطور تحریک انصاف پارٹی کی رکن آپ سے ملاقات کی تھی؟۔صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر چوہدری محمد سرور نے کہا دیکھیں بات یہ ہے کہ ایک دن میں تقریبا 200 سے 400 لوگ میرے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کے ساتھ میری جو تصاویر ہیں وہ گورنر ہائوس کی نہیں ہیں، وہ کسی تقریب کی تصویر ہے۔ لہذا اگر کوئی کسی کے ساتھ تصویر کھنچوانا چاہتا ہے تو میں نہیں سمجھتا کہ میڈیا کو اس پر اتنا بڑا مسئلہ بنانا چاہئے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی وزیرریلوے شیخ رشید اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ساتھ ویڈیوز اور پاکستان تحریک انصاف کے مختلف رہنماں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوچکی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024