مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق کمپالا میٹرپولیٹین پولیس کے ترجمان پیٹرک اویانگو نے بتایا کہ دارالحکومت کمپالا کے نواحی علاقہ کنسنگا میں ایک عمارت کا تعمیراتی کام جاری تھا کہ اس دوران عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجودافراد میں سے 6 ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ۔حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024