دی امریکن ایکسپریس اوپن گالف ٹورنامنٹ 16 جنوری سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں میزبان گالف کھلاڑی ایڈم لانگ اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ 72 ہولز پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کےلئے 67 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 1960ءمیں ہوا تھا۔ 16 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 19 جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38