کوئٹہ: کمشن کی تیسری سماعت، کچھی سے لاپتہ شخص کے اہلخانہ نے اس کے گھر پہنچنے کی تصدیق کر دی
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم حکومتی کمیشن کے تیسرے روز کی سماعت مکمل ہونے پرکچھی سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ شخص کے اہل خانہ نے اسکے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی ، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ کے سا بق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان کی سربراہی میں قائم کمیشن نے تیسرے روز مزید 15 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی، ان میں چھ کا تعلق کوئٹہ، دو دو کا تعلق موسی خیل اور کچھی سے تھا راولپنڈی ،کراچی تربت ،قلات اور پشین سے تعلق رکھنے والے ایک ایک لاپتہ شخص کے کیسز بھی سماعت میں شامل تھے۔ تین روز کے دوران 45 لاپتہ افراد کے کیسز سن چکا ہے۔