امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے دسمبر میں طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے سی ایس ٹی 100 سٹار لائنر آسٹروناٹ خلائی کیپسول کے خلائی اسٹیشن تک پہنچنے میں ناکامی کی وجوہات جاننے کے لیے آزادانہ تحقیقات کا اغاز کردیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ناکامی کی وجہ خلائی کیپسول کے سافٹ ویئر میں اچانک پیدا ہونے والی خرابی بتائی گئی ہے۔بوئنگ اور ناسا نے ایک معاہدہ کر رکھا ہے۔ جس کے تحت بوئنگ خلائی کیپسول کے ذریعے زمین کے مدار میں گردش کرنے والے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر خلا نوردوں کو بھیجے گا۔ناسا کا بھی کہنا ہے کہ تحقیقات سے اگلے مرحلے میں بھیجے جانے والے مشن میں خرابیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی،تاہم اس تحقیق میں دو ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ناسا حکام کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا کہ بوئنگ اب خلا نوردوں کے ہمراہ خلائی کیپسول کب خلائی سٹیشن میں بھیجے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024