مانسہرہ کے علاقہ چکڑیالی میں گاڑیاں ٹکرانے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے ہیں، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چکڑیالی میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر ملک ابرار موقع پر جاں بحق جبکہ اس کے تین بھتیجے ملک آفتاب، ملک شہاب اور ملک شہیر شدید زخمی ہوئے۔ وقوعہ کی اطلاع پر سٹی پولیس موقع پر پہنچ آئی اور زخمیوں کو کنگ عبداﷲ ہسپتال مانسہرہ بعد ازاں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا جہاں ایک شدید زخمی نوجوان ملک شہیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ایک زخمی کے بیان کی روشنی میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024