لاہور: ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے جبکہ شدید دھند نے ہر چیز دھندلا دی ہے۔دھند کے باعث ٹرینوں کاشیڈول متاثر، ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔ملک بھر میں شدید دھند کا راج برقرار ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا۔دھند کے باعث پروازیں کا شیڈول متاثر ہے۔ کڑاکے کی سردی اور شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم اور ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔دھند کے باعث موٹر وے کو بھی مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق ڈرائیوروں کو گاڑی کی رفتار کم،اور فوگ لائٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہیوی گاڑیوں کو جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔شہرقائد میں آج رواں سال کا سردترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔کراچی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 23سے 25 سینٹی گریڈ تک رہنے کاامکا ن ہے ۔ کشمور شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج حد نگاہ صفر رہ گیا۔دھند کے باعث مسافروں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مینگورہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 جبکہ زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ،کالام میں منفی 10 مالم جبہ میں منفی 5 اور مدین بحرین منفی 2 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں اور بالائی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔تحصیل الپوری سمیت محلقہ علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، شانگلہ میں برفباری سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں کھولنے کاکام جاری ہے۔الپوری میں کم سے کم سے درجہ حرارت منفی 4 زیادہ سے زیادہ 5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ۔ ایبٹ آباد اورگردونواح میں منفی 1 ، گلیات میں منفی 8 ڈگری ریکارڈکیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ کھرمنگ منفی 15،ڈسٹرکٹ شگر، منفی 18،اور ڈسٹرکٹ گانچھے میں درجہ حرارت کم از کم منفی 20ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ،ژوب، پشین،قلعہ عبد اللہ ، تربت، کیچ اور پنجگورمیں بھی موسم خشک اورشدید سردی کی لپیٹ میں ہے یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی05ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں منفی04ڈگری سینٹی گریڈ،کوئٹہ میں منفی02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ژوب میں منفی صفر ڈگری سینٹی گریڈ دالبندین میں منفی 1 ڈگری سیٹی گریڈ، بارکھا ن میں کم سے کم 03ڈگری سینٹی گریڈ نوکنڈی میں 04 میں ریکارڈ کیا گیا، محکمہ مو سمیات کے مطابق کوئٹہ: پنجگور میں 02،پسنی میں 12 ،اوڑمارہ میں 10اور جیونی میں12جبکہ گو ادر میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت،پشاور ،پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں سردی اوردھند رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٓگزشتہ روز پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقےجبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدیددھند کی لپیٹ میں رہے،ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا، اس کے علاوہ خانیوال ، ملتان ، موہلنوال، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر ، جمبر ،پتوکی ، رینالہ ،اوکاڑہ ، ساہیوال ،چیچہ وطنی ، میاں چنوں،بستی ملوک ، لودہراں ،بہاولپور، خیرپور، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، کندھ کوٹ، سیہون، سبی ،باجوڑ،پشاور،بورے والہ، اٹک، میانوالی، شورکوٹ، کبیروالا،کراچی، ملتان،شاہ کوٹ، چیچہ وطنی، کلورکوٹ، منچن آباد، کمالیہ، کلر کہار، بنوں ، منکیرہ، پنڈی گھیب، پسرور اور احمد پور سیال میں دھند اورسردی برقرار ہے ۔ میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے ایم تھری اور فور مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38