پاکستان اور عالمی بینک نے بدھ کے روز اسلام آباد میں سندھ کے دس کروڑ ڈالر کے شمسی توانائی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کئے ،معاہدے پراقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری نوراحمد، سندھ کے شعبہ توانائی کے سیکرٹری مصدق احمد خان اورعالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر Patchamuthu Ilangovanنے دستخط کیئے۔منصوبے کا مقصد شمسی توانائی کی پیداوار میں اضافہ اور صوبہ سندھ میں بجلی تک رسائی ہے۔اس منصوبے سے سندھ میں گھریلوصارفین ، تقسیم کار کمپنیاں اور کاروباری اداروں سمیت مارکیٹ کے تین شعبوں کو شمسی توانائی کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ اس منصوبے کیلئے 10کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جبکہ سندھ کی حکومت پچاس لاکھ ڈالر دے گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024