پنجاب کے وزیر بلدیات عبد العلیم خان کہتے ہیں کہ معاملات میں بہت بار تلخی ہو جاتی ہے، فیاض الحسن چوہان جوان اور گرم خون ہے، اس لئے بدتمیزی کی، اس پر تمام صحافتی برادری سے میں معافی مانگتا ہوں۔عبد العلیم خان نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کو سوا ارب روپے تنخواہ دینے کے باجود کوئی کام نہیں کر رہا اس لیے ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان یا علیم خان قصور وار ہے تو نیب کو اس کا اعلان کر دینا چاہیے، اگر میں نے بے ضابطگی یا کرپشن کی ہے تو میرے خلاف کارروائی ہونی چاہے۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ جس پر جو اعتراضات ہیں انہیں کلیئر ہوناچاہیے، 2015 سے اب تک میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، آئی ٹی وزیر نے کرپشن کی ہے تو ضرور کرپشن سامنے لے آئیں،میں 11سال اپوزیشن میں رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن سفید ہاتھی ہے، اس پر ایک ہزار روپے فی مسافر سبسڈی دینا پڑے گی،اس منصوبے کو بند نہیں کر رہے، غریب عوام کے تین سو ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، خسارے کو کم کرنے کے لیے کمرشلائزڈ کریں گے تاکہ پیسے کمائے جا سکیں۔وزیر بلدیات پنجاب نے کہا کہ مالٹے کھانے کےلئے اورنج لائن ٹرین چلائی گئی، 120ارب روپے سالانہ اور 10ارب روپے ماہانہ اورنج لائن پرخرچ ہوں گے، جون ،جولائی تک یہ مکمل ہو جائے گی ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بہت بڑا مسئلہ ہے، دیہات سے کوڑا کبھی نہیں نکلا جس سے زمین خراب ہو رہی ہے۔عبدالعلیم خان نے یہ بھی کہا کہ پتنگ بازی پر کوئی فیصلہ فائنل نہیں ہو، اس پر جو فیصلہ ہوگا تو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اس کا اعلان کریں گے ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024