مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کی کمر درد اور صحت میں بہتری نہیں آسکی، محکمہ صحت کی ہدایت پر 10جنوری کو ڈاکٹروں کا بورڈ ان کا معائنہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی کمر درد کے باعث منسٹر انکلیو میں روزانہ کی بنیادوں پر فزیو تھراپی کی جا رہی ہے، کمر درد کی وجہ سے شہباز شریف کو چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔پمزاسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ 10جنوری کو ان کامعائنہ کرے گا جس کے بعد انہیں سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024