ماڈل سارہ سرفراز نے شادی کا اعتراف کرلیا
لاہور(کلچرل رپورٹر )پاکستان فیشن انڈسٹری کی سپر ماڈل سارہ سرفراز نے ایک سال پہلے شادی کرنے کا اعتراف کر ڈالا۔ سارہ سرفراز نے ایک سال بعد اپنی شادی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے سب کو حیران کردیا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے اس رازسے پردہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس بارے میں کسی کو اس لئے کچھ نہیں بتایا کیونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ انہوں نے شوہر کی تصاویر بھی شیئر نہیں کیں کیونکہ انہیں یہ سب پسند نہیں ہے جبکہ شادی کے فیصلے نے میری زندگی کا رخ تبدیل کردیا ہے اور میں اپنے فیصلے پر بے حد مطمئن ہوں۔