مناسب نرخ نہ ملنے پر کسانوں نے آلوؤں کو آگ لگا دی‘ شدید احتجاج
وہاڑی(نامہ نگار) آلو کی فصل کا مناسب نرخ نہ ملنے پر کسانوں نے آلوؤں کو آگ لگا دی۔ میاں چنوں اور وہاڑی میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ کسان اتحاد ضلع وہاڑی کی قیادت اور کارکنوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔کسانوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بعدازاں ریلی کی شکل میں اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کے دفتر کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اور احتجاج بھی کیا۔