بولنے اور سننے سے محروم طلبہ کیلئے کالج بنایا جائے
مکرمی! صوبہ خیبر پختونخواہ میں دوسری مرتبہ پی ٹی آئی نے حکومت بنائی ہے۔ اس صوبہ کا ایک اہم شہر ایبٹ آباد ہے۔ ایبٹ آباد شہر کے ساتھ واقع گائوں نیلے پیر میں ایک سکول ہے۔ سکول کا نام الہدی ہیئرنگ اینڈ سپیچ ہے۔ اس سکول میں تمام بچے بولنے سننے سے محروم ہیں۔ مطلب سپیشل بچے ہیں۔ یہ سکول صرف میٹرک تک ہے۔ میٹرک پاس کرنے کے بعد یہ بچے کالج کے لئے راولپنڈی یا اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں مگر جو غریب والدین ہیں وہ راولپنڈی یا اسلام آباد تک کا خرچہ برداشت نہیںکر سکتے لہٰذا آپ سے اپیل ہے کہ ایبٹ آباد شہر میں بولنے سننے سے محروم افراد کے لئے کالج بنایا جائے تاکہ یہ بچے بھی نارمل بچوں کی طرح اپنی تعلیم آگے جاری رکھ سکیں۔(عبدالرب رضا شنکیاری ۔ مانسہرہ)