کوئٹہ کو ایک بار پھر دہشتگردوں نے نشانہ بنادیا، بلوچستان اسمبلی کے قربی جی پی اوچوک پر دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے، دھماکے میں زخمیوں ہونے والے بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ادھر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے قریبی عمارتیں لرز گئیں،جبکہ دھماکے سے قریب کھڑی ایک مسافر بس بھی متاثر ہوئی۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئے۔ صوبائی اسمبلی اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔