وزیراعلی نواب ثنااللہ زہری نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا،گورنرمحمدخان اچکزئی نے استعفیٰ منظور کرلیا
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کی کوششیں بے کار, بلوچستان میں اپنی پارٹی کی کشتی کو نہیں بچا سکے, وزیراعلی نواب ثنااللہ زہری نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کشتی کو ڈوبنے سے نہیں بچا سکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ نا کام رہا، جو امیدیں وہ لے کر آئے تھے وہ پوری نہیں ہوسکیں لیکن اپوزیشن سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ اپوزیشن نے وزیراعظم کی آمد سے قبل ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ ان کے ارکان وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک کے ہمارہ گورنر ہائوس پہنچے جہاں انہوں نے اپنااستعفیٰ گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ۔نواب ثناء اللہ زہری نے انتہائی مختصر استعفیٰ لکھا جس میں انہوں نے کہاکہ میں آئین کے آرٹیکل 130کے شق نمبر8کے تحت استعفیٰ دے رہاہوں تاہم جس میں استعفے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان نے استعفیٰ کی کاپی صوبائی اسمبلی کے اسپیکر سمیت چیف سیکرٹری اور دیگر کو بھی بھجوادی ہے .