چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کی اپیل طلب کرنے پر اپیلوں کو اسلام آباد بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی نے کیس میں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے فیصلے اور اس کے نتیجے میں ملزمان کی رہائی کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیلنج کیا گیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس کی اپیل 6 جنوری کو اسلام آباد طلب کی تھی جو بھیج دی گئی ہے۔سول سوسائٹی کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالیں جس سے ملزمان کو فائدہ ہوا۔درخواست گزار جبران ناصر و دیگر فریقین نے مقف اپنایا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس سیشن نہیں، انسداد دہشت گردی کی عدالت کا مقدمہ ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہ رخ جتوئی جیسے ملزمان کو چھوڑا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔ واضح رہے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس کے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر کی سزائیں کالعدم قرار دینے اور کیس میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کیے جانے کے بعد سیشن کورٹ نے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا تھا ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024