عمران خان نے مرشد خانہ اور جم خانہ میں کوئی فرق نہیں سمجھا:نہ ڈیل کریں گے اور نہ ڈھیل دیں گے: طلال چودھری
طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ شکل دکھانے کیلیے طاہر القادری کی ہے لیکن اتحاد پی پی پی اور پی ٹی آئی کا ہےپی پی پی اور پی ٹی آئی ن لیگ کے متاثرین ہیں کیونکہ یہ اس سے جیت نہیں سکتے.عمران خان جمہوری نہیں ہیں، یہی مشرف کے ساتھی ہیں۔عمران خان یہاں بھی چاہتے ہیں سسٹم نہ چلے.خان صاحب کو معلوم نہیں کہ پیر کے گھر کیسے جاتے ہیں اور کلب کیسے جاتے ہیں۔ خان صاحب عجیب آدمی ہیں۔ انھیں کوئی اصول طریقہ پتا ہی نہیں۔عمران خان نے مرشد خانہ میں اور جم خانہ میں کوئی فرق نہیں سمجھا۔پہلا مرید ہے کہ اپنے پیر کے گھر گھس بیٹھیا بن کر گیا ہے۔ نہ ڈیل کریں گے اور نہ ڈھیل دیں گے.نواز شریف کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے ۔وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ ہم اپنے اصول پرقائم رہیں گے، نہ ڈیل کریں گے اور نہ ڈھیل دیں گے۔ (ن)لیگ کیخلاف مقدمات، فیصلوں یا تحریکوں سے ہار نہیں مانیں گے اور اپنے موقف پر کھڑے رہیں گے جب کہ نواز شریف کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے۔طلال چودھری نے کہا کہ ن لیگ نے بلوچستان کی پارٹیوں کو قومی دھارے میں شامل کیا۔ تحریک عدم اعتماد کا فائدہ کسے ہے اور اس کے پیچھے کیا کہانیاں ہیں، سب معلوم ہوجائے گا۔