پہلے اقامہ پر منتخب وزیراعظم کو فارغ کیا ,اب مہروں کو بٹھا کر حکومت گرانے کی باتیں کی جا رہی ہیں:مریم اورنگزیب
وزیر مملکت برا ئے اطلا عا ت ونشریا ت مریم اورنگزیب نے کہا ہے ایک شخص نے پورے ملک میں انتشار پھیلانے کی بات کی لیکن ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔ ا ن لیگ کی حکومت نے 4 سال میں ہر میدان میں اپنی کارکردگی ثابت کی ہے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچستان اسمبلی کو گرانے کی بات بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا پہلے اقامہ پر منتخب وزیراعظم کو فارغ کیا گیا. اب یہاں مہروں کو بٹھا کر حکومت گرانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا تمام تر افواہوں کے باوجود سینیٹ الیکشن وقت پر ہوں گے، یہ کون سے مافیا اور گاڈ فادر ہیں جنہیں کینیڈا سے بلایا جاتا ہے۔دوسری جانب لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے شکل دکھانے کیلئے قادری کی جبکہ پیچھے اتحاد پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا ہے، یہ لوگ نہیں چاہتے کہ سینیٹ یا عام انتخابات وقت پر ہوں۔ انہوں نے کہا اصولوں پر ڈٹے رہیں گے، ڈیل کریں گے نہ ڈھیل دیں گے، بلوچستان میں کھیلے جانے والے کھیل کا نقصان ن لیگ کو نہیں پاکستان کو ہوگا، افسوس کی بات ہے ڈرون گرانے کے بجائے بلوچستان اسمبلی گرائی جا رہی ہے۔