عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے،حاجی ظفر اقبال
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)روشن پاکستان کے لیے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے ڈھوک گرجا میں بجلی کے ٹرانسفارمر اور کھمبوں کی تنصیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے ڈھوک گرجا کی چار ہزار آبادی روشن ہوگی اور ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیاہے۔عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے ۔ علاقے کی رہائشیوں کی خدمت پہلے بھی کرتے رہے ہیں آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔تقریب سے یاسر محمود،حاجی اورنگزیب،حاجی عزیز،منظور،ملک صفدر، اور دیگر معززین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کا دیرینہمسلہ حلہونے پر اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اس پر شکرگزار ہیں۔