راولپنڈی آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ ’میں،نوکری اورکمرہ‘پیش کیا گیا
راولپنڈی(کلچرل رپورٹر)راولپنڈی آرٹس کونسل میں آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی اورعوام کومفت تفریح مہیا کرنے کے لیے ایک منفردسٹیج ڈرامہ ’میں،نوکری اورکمرہ‘پیش کیا گیا جس کومشتاق ندیم نے تحریرکیا تھا ورہدایاتکار اورپیش کار فوزیہ عاشق زاہد المعروف سیما جٹ تھیں جبکہ فنکاروں میں نورعلی، رافع،سویرا شہزادی،عامرچوہدری،سیما جٹ،احسان قریشی اورجاویدعلی ساجن شامل تھے۔ناہیدمنظورمہمانِ خصوصی کے طورپرشریک ہوئیں۔کھیل کے اختتام پرناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کا یہ خاصہ رہا ہے کہ یہاں پرفیملی ڈرامہ اورمعیاری پروگرام پیش کیے جاتے رہے ہیں۔انھوں نے کہ آرٹسٹ قوم کا سرمایہ ہیں۔ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم تمام آرٹسٹوں کے لیے یکساں ہے اورتمام پروگراموں کا انعقادہوتا ہے۔ڈرامہ دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔